0
Saturday 2 May 2020 14:05

45 لاکھ میٹرک ٹن میں سے 32 فیصد ٹارگٹ مکمل کر چکے ہیں، فیاض الحسن چوہان

45 لاکھ میٹرک ٹن میں سے 32 فیصد ٹارگٹ مکمل کر چکے ہیں، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تمام ڈویژنز میں گندم کی خریداری جاری ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے 158 ارب سے زائد مالیت کی گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت مقرر کردہ 45 لاکھ میٹرک ٹن میں سے 32 فیصد ٹارگٹ مکمل کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1400فی من کے حساب سے کسانوں کوپورا معاوضہ دیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ملکی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت ضروری انتظامی امور اور عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو  ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کو اضافی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 4 سے 8 ملین تک لائف انشورنس کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پورا ملک اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 417 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 114 تک پہنچ گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 860241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش