QR CodeQR Code

ایم کیو ایم اور پی پی کااتحاد کراچی میں امن کی ضمانت ہے، پرویز الٰہی

19 Jul 2011 19:54

اسلام ٹائمز: جب سینئر وفاقی وزیر سے پوچھا گیا کہ کیا آئندہ ایم کیو ایم مرکز اور صوبے میں حکومت میں شامل ہو گی، تو انھوں نے جواب دیا کہ جب انھوں نے گورنر شپ قبول کر لی ہے تو اس سے راستہ چل نکلا ہے۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا پھر سے ہونے والا اتحاد کراچی میں امن کی ضمانت ہے۔ لاہور اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا یہ اتحاد دیر پا ہے، اس سے آگے چل کر اور بھی مسائل حل ہوں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آئندہ ایم کیو ایم مرکز اور صوبے میں حکومت میں شامل ہوگی تو انھوں نے جواب دیا کہ جب انھوں نے گورنر شپ قبول کر لی ہے تو اس سے راستہ چل نکلا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاہور ماس ٹرانزٹ ٹرین پراجیکٹ کو 3 سال بند رکھنے کے بعد صرف نام بدل کر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے، تاکہ عوام کو دھوکہ دیا جا سکے، لیکن پنجاب کے حکمران اپنی نااہلی کی وجہ سے وہ اس منصوبے کو بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 86029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/86029/ایم-کیو-اور-پی-کااتحاد-کراچی-میں-امن-کی-ضمانت-ہے-پرویز-ال-ہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org