0
Saturday 2 May 2020 17:57

کرونا وائرس، خیبر پختونخوا پولیس کا پہلا جوان دم توڑ گیا

کرونا وائرس، خیبر پختونخوا پولیس کا پہلا جوان دم توڑ گیا
اسلام ٹائمز۔ کرونا سے خیبر پختونخوا پولیس کا پہلا جوان جاں بحق ہوگیا۔ نوشہرہ پولیس کا جوان محمد فہیم جس کی عمر 36 سال ہے پشاور میں کرونا سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد فہیم کئی دنوں سے پشاور میں زیر علاج تھا۔ کانسٹیبل بم ڈسپوزل یونٹ نوشہرہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، جبکہ ضلع چارسدہ کا رہائشی تھا۔ محمد فہیم کا جسد خاکی چارسدہ روانہ کر دیا گیا ہے جہاں پر ضلعی انتظامیہ اور چارسدہ پولیس آخری رسومات ادا کرے گی۔ دوسری جانب مردان کے علاقے منگاہ میں کرونا سے متاثر ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق منگاہ کا رہائشی مراد علی کرونا سے جاں بحق ہوگیا جس کا ایک ہفتہ پہلے ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔ 55 سالہ شخص مردان میڈیکل کمپلیکس میں آئسولیشن میں زیر علاج تھا۔ مراد علی کے ساتھ ضلع مردان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 860295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش