1
Saturday 2 May 2020 19:39

حشد الشعبی کے مجاہد شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائیگا، مصطفی الکاظمی

حشد الشعبی کے مجاہد شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائیگا، مصطفی الکاظمی
اسلام ٹائمز۔ عراق میں حشد الشعبی کے مرکز پر داعش کے حملے میں متعدد مجاہدین کی شہادت کے حوالے سے عراقی وزارت عظمی کے نامزد امیدوار مصطفی الکاظمی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ عراق کی پوری قوم حشد الشعبی کے بہادر سپوتوں کی جانثاریوں پر اس کی شکرگزار ہے۔ انہوں نے لکھا کہ دہشتگرد تنظیم داعش نے حشد الشعبی کو اپنے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا ہے جس پر ہم عراقی قوم اور شہداء کے خاندانوں کو تسلیت عرض کرتے ہیں۔ مصطفی الکاظمی نے لکھا کہ حشد الشعبی کے مجاہد شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور ہم قسم کھاتے ہیں کہ ان کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہمارے سکیورٹی ادارے اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ دہشتگردوں کا تعاقب کریں گے اور بالآخر دہشتگردی کی اس نجاست سے ملک کو پاک کر کے چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 860304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش