QR CodeQR Code

ایرانی اسپیکر پارلمینٹ کا کورنا میں مبتلا اسد قیصر سے اظہار یکجہتی اور صحتیابی کیلئے دعا

2 May 2020 23:15

علی لاریجانی نے ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ہم کرونا وائرس کیوجہ سے بعض پاکستانی عوام کے انتقال پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مبتلا افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کرونا وائرس پھیلنے پر پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے ہم منصب کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ علی لاریجانی نے اپنے ایک پیغام میں پاکستانی اسپیکر اسمبلی اسد قیصر، جو کوویڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں، کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسد قیصر کی صحت پر تشویش ہے۔ علی لاریجانی نے مزید کہا کہ ہمیں اس وبائی مرض کا مشترکہ مقابلہ کرنا ہے، ایرانی عوام اور حکومت پاکستانی مجلس کے اسپیکر اسد قیصر کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔ اس پیغام میں ایرانی اسپیکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ اللہ تعالٰی کی مدد سے امت اسلامیہ اور پوری دنیا جلد سے جلد اس بیماری سے نجات حاصل کر لے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم کرونا وائرس کی وجہ سے بعض پاکستانی عوام کے انتقال پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مبتلا افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 860315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860315/ایرانی-اسپیکر-پارلمینٹ-کا-کورنا-میں-مبتلا-اسد-قیصر-سے-اظہار-یکجہتی-اور-صحتیابی-کیلئے-دعا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org