0
Sunday 3 May 2020 00:33

لیہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

لیہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ ضلع لیہ کے علاقہ کوٹلہ حاجی شاہ میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ چند روز قبل پرائیویٹ لیبارٹری نے ایک شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق کی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے اس متاثرہ شخص کی نقل و حرکت والی جگہوں اور اہل خانہ کے افراد سمیت 32 افراد کے ٹیسٹ کروائے، جن میں سے 10 افراد کے رزلٹ مثبت آئے۔ جن میں 6 خواتین، ایک بچی اور 3 مرد شامل ہیں. مثبت آنے والے تمام افراد کرونا کی مقامی منتقلی کے کیسز ہیں۔ جس کے بعد کوٹلہ حاجی شاہ میں حفاظتی انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع لیہ میں مقامی طور پر رجسٹر ہونے والے کورونا کے گیارہ کیسز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 860318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش