0
Saturday 2 May 2020 20:35

وزیراعظم کو آئین کی کُل شقیں نہیں معلوم، یہ ہمیں 18ویں ترمیم کا بتائیں گے، سعید غنی

وزیراعظم کو آئین کی کُل شقیں نہیں معلوم، یہ ہمیں 18ویں ترمیم کا بتائیں گے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم ختم کرنے کی بات کرتے ہو لیکن تمہاری حکومت تین سیٹوں پرکھڑی ہے، ان کو شام میں میسج آتا ہے کہ سوشل میڈیا پر اٹھارویں ترمیم کا شوشہ چھوڑو، جہاں قومی یکجہتی کی بات ہوتی ہے وہاں یہ لوگ کوئی نہ کوئی بات کردیتےہیں، یا یہ کوئی نہ کوئی حرکت ضرور کرتے ہیں تاکہ یکجہتی پیدا نہ ہو۔ ناصر شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے وفاقی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ تم ہوتے کون ہو 18ویں ترمیم کی بات کرنے والے؟ فیصل واوڈا، علی زیدی، گل یا عمران خان ہمیں بتائیں گے کہ 18ویں ترمیم کیا ہے؟ جن لوگوں کو آئین کی الف ب نہیں معلوم وہ ہمیں بتائیں گے؟ وزیراعظم کو آئین کی کُل شقیں نہیں معلوم اور یہ ہمیں بتائیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے تو ساتھ مل کر کورونا کے خلاف لڑنےکا کہا لیکن وزیراعظم کا رویہ سب کے سامنے ہے، کراچی ائیرپورٹ پر صوبائی صحت کی ٹیمیں تعینات کیں، یہ تنقید کریں ہم کام کرتے رہیں گے، یہ امیر اور غریب کی بنیاد پر قوم کو تقسیم کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر جگہ ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں لاک ڈاؤن ضروری ہے، ڈاکٹرز نے ڈیوٹی دینے سے انکار کیا تو پھر کیا ہوگا؟ یہ الزام لگا رہے ہیں کہ پارٹی کی بنیاد پر ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں، اسلام آباد، پنجاب، کوئٹہ اور پشاور میں بھی پریس کانفرنس ہوئی، ہمیں ان ڈاکٹرز کی عزت کرنی چاہیئے، ان کو اہمیت دینی چاہیئے، اس وقت لوگوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ 18 ویں ترمیم صحیح سمت کی طرف قدم تھا لیکن ابھی بھی نامکمل ہے کیونکہ صوبائی حکومتوں تک تو اختیارات پہنچ گئے تاہم مقامی حکومتوں کو اختیارات نہیں ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم میں کچھ خامیاں نظر آئی ہیں اور ہمیں تجربہ بھی حاصل ہوگیا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اس پر بیٹھ کر بات کرسکتی ہیں۔ 18 ویں ترمیم کے حوالے سے بیان پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 860325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش