1
Saturday 2 May 2020 22:21

سعودی اتحاد کیطرف سے خوراک و دواؤں کا نشانہ بنایا جانا جنگی جرم ہے، محمد علی الحوثی

سعودی اتحاد کیطرف سے خوراک و دواؤں کا نشانہ بنایا جانا جنگی جرم ہے، محمد علی الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن کے عفار کسٹم آفس پر موجود خوراک و دواؤں سے بھرے سینکڑوں یمنی ٹرکوں کے سعودی حملے میں نشانہ بنائے جانے کے اقدام پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں لکھا ہے کہ سعودی۔امریکی جنگی طیارے اپنے جارحانہ اقدامات کے ذریعے علاقے میں موجود تناؤ میں اضافہ کر رہے ہیں جن میں سے ایک صوبہ بیضاء کے اندر عفار کسٹم آفس کا متعدد ہوائی حملوں میں نشانہ بنایا جانا ہے، جس کے باعث نہ صرف متعدد بیگناہ یمنی شہری شہید و زخمی ہو گئے ہیں بلکہ شدید ضروری غذائی سامان و دواؤں سے بھرے ٹرک بھی جل کر بھسم ہو گئے ہیں۔

یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سالہا سال سے یمن کے خلاف جاری سعودی جرائم میں جارحیت و قتل و غارت جیسے جرائم سرفہرست ہیں۔ محمد علی الحوثی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سعودی۔امریکی اتحاد کو چاہئے کہ وہ زمینی و ہوائی طریقوں سے یمن پر حملے کرنے کے بجائے تیزی کے ساتھ پھیلتے کرونا وائرس سے مقابلے پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ عفار کسٹم آفس پر موجود دواؤں اور غذائی سامان سے بھرے ٹرکوں کا نشانہ بنایا جانا نہ صرف یمن کے خلاف جاری سرحدی محاصرے کو چند برابر کر دینے کے مترادف ہے بلکہ ایک جنگی جرم بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 860340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش