0
Saturday 2 May 2020 22:43

حکمران مل بیٹھنے کی بجائے اپنی اپنی انا کے سومنات تعمیر کررہے ہیں، سراج الحق

حکمران مل بیٹھنے کی بجائے اپنی اپنی انا کے سومنات تعمیر کررہے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں کورونا وبا میں اپنے عوام کی خدمت کررہی ہیں، جبکہ ہماری حکومت ان حالات میں بھی عوام کو نچوڑنے پر لگی ہوئی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو آپس میں لڑنے کی بجائے مل کر کورونا سے لڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مل بیٹھنے کی بجائے اپنی اپنی انا کے سومنات تعمیر کررہے ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ لیوی میں 300 فیصد تک اضافہ کے انکشاف نے عوام کے اوسان خطا کردیئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آٹا مل مالکان آٹے کا بحران دوبارہ پیدا کرنے کو تیار ہیں اور حکمران آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ جب تک غریب پیٹ بھر کر سحری، افطاری نہیں کرتا حکمرانوں کے کسی وعدے اور دعوے پر یقین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں بھی غریب مہنگائی کی وجہ سے سکھ کا سانس نہیں لے سکے جبکہ مہنگائی نے عام آدمی سے دال سبزی بھی چھین لی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 860354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش