QR CodeQR Code

ہمیں وفاق نہیں بھوک اکسا رہی ہے، عتیق میر

2 May 2020 22:51

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن کے معاملے میں سندھ حکومت مایوس کرے گی تو ہم ہر وہ دروازہ کھٹکھٹائیں گے جہاں سے انصاف کی امید ہوگی، حکومت سندھ حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ ہمیں وفاق نہیں بھوک اکسا رہی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عتیق میر نے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن کے معاملے میں سندھ حکومت مایوس کرے گی تو ہم ہر وہ دروازہ کھٹکھٹائیں گے جہاں سے انصاف کی امید ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ کرے، آن لائن کاروبار تاجروں کے لئے مشکل کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 860355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860355/ہمیں-وفاق-نہیں-بھوک-اکسا-رہی-ہے-عتیق-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org