0
Sunday 3 May 2020 00:26

ٹانک، شیعہ عمائدین کی ڈی سی فہد خان سے ملاقات، مسائل بیان کئے

ٹانک، شیعہ عمائدین کی ڈی سی فہد خان سے ملاقات، مسائل بیان کئے
اسلام ٹائمز۔ ٹانک کے شیعہ عمائدین نے ڈی سی ٹانک فہد خان وزیر سے ناظم اشرف خان بلوچ کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عطاءاللہ بلوچ، سید حنیف شاہ، سید حسن علی شاہ، سید حسن علی استاد، اسد عباس بلوچ، قاسم علی رنوال، اسلم اترءگرہ نورنگ اور سید امتیاز شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ موجودہ لاک ڈاون اور درپیش چیلنجیز پر تفصیل سے بات چیت ہوئی، نیز گرہ بلوچ کی مرکزی سڑک پر ٹھیرے ہوئے پانی کی مستقل بنیادوں پر نکاسی، صاف پینے کے پانی کی فراہمی، دیہاتوں میں دکانداروں، تھریشرز اور ٹریکٹرز کے من مانے ریٹس، پانی ٹینکرز کے نرخوں میں کمی، رکشہ کرایہ اور سکولز کی کمی، وارن کنال کی جلد مرمت، گرہ بلوچ اور گرہ مٹھو کو وارن کنال سے حقوق پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ڈی سی ٹانک فہد خان وزیر نے تمام مسائل کے مکمل حل کی یقین دہانی کرائی اور موقع پر اے سی ٹانک حمید خان آفریدی کو معاملات کی جانچ پڑتال کر کے انہیں حل کرنے اور رپورٹ کرنے کے حکم دیا۔ ڈی سی ٹانک کا کہنا تھا کہ ٹانک میں اہل تشیع برادری نے امن و امان اور اداروں کے ساتھ تعاون کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جسے ضلعی حکومت عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آخر میں ڈی سی ٹانک نے تمام شرکاء میں تحائف پیش کیے اور سب کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 860365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش