QR CodeQR Code

سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد

3 May 2020 07:05

ترجمان وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1362 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے مثاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1362 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے مثاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 459 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے7 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات 176 ہو گئیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے 210 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3765 ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 860392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860392/سعودی-عرب-میں-کورونا-کے-مریضوں-کی-تعداد-25-ہزار-سے-زائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org