0
Sunday 3 May 2020 07:12

کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار ہو گئی

کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ اب تک 2 لاکھ 43 ہزار سے زیادہ مریض اس وائرس کے سبب جان سے جا چکے ہیں۔ ہفتے کو برطانیہ میں مزید 681 افراد کورونا کے باعث جان سے گئے، جبکہ 4 ہزار 806 نئے مریض بھی سامنے آ گئے، اٹلی میں ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا اور ایک ہی دن میں مزید 474 افراد انتقال کر گئے، اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اسپین میں مزید 276، فرانس میں 186، ترکی میں 78 اور روس میں 53 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ برازیل میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور برازیل چین سے آگے نکل کر دنیا میں کورونا کے شکار 10 بڑے ملکوں میں شامل ہو گیا ہے۔ ادھر روس 39 لاکھ 45 ہزار سے زائد ٹیسٹ کر کے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جرمنی نے 25 لاکھ 47 ہزار، اٹلی نے 21 لاکھ 8 ہزار ٹیسٹ کیے ہیں۔ بھارت 39 ہزار 700 مریضوں کے ساتھ دنیا بھر میں 16ویں نمبر پر ہے، سعودی عرب میں ساڑھے 25 ہزار اور بنگلادیش میں 8 ہزار 790 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 860393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش