QR CodeQR Code

عبدالستار خان نیازی کے مشن کو جاری رکھا جائے گا، مقررین

3 May 2020 09:50

لاہور میں منعقدہ برسی کی تقریب سے خطاب میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالستار نیازی نے کبھی بادشاہوں کے در کے چکر نہیں لگائے تھے اور وہ ایک عالم با عمل تھے، ان کی ساری زندگی نظام مصطفی(ص) کے نفاذ اور ختم نبوت(ص) کی حفاظت کرتے گزری، وہ نظریہ پاکستان کے محافظ تھے، اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے۔


اسلام ٹائمز۔ آستانہ عالیہ سخی لجپال جوہر ٹاون لاہور میں علامہ محمد عبدالستار خان نیازی کی برسی پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت بابا محمد شفیق بٹ مجاہد نے کی، جبکہ مولانا محمد عاصم مخدوم، پیر وقاص منور مجددی، محمد شاہد گورکھا سمیت دیگر شریک ہوئے۔ شرکاء نے عبدالستار خان نیازی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالستار خان نیازی نے پھانسی کی کوٹھری کو قبول کیا لیکن ختم نبوت سے غداری نہیں کی۔ شرکاء کا کہنا تھا مولانا عبدالستار خان نیازی کے مشن کو جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کبھی بادشاہوں کے در کے چکر نہیں لگائے تھے اور وہ ایک عالم با عمل تھے، ان کی ساری زندگی نظام مصطفی(ص) کے نفاذ اور ختم نبوت(ص) کی حفاظت کرتے گزری، وہ نظریہ پاکستان کے محافظ تھے، اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے۔


خبر کا کوڈ: 860410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860410/عبدالستار-خان-نیازی-کے-مشن-کو-جاری-رکھا-جائے-گا-مقررین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org