0
Sunday 3 May 2020 17:27

ہنزہ، اے سی گوجال نے نجی سکولوں سے فیسیں وصول نہ کرنے کا حکم دیدیا

ہنزہ، اے سی گوجال نے نجی سکولوں سے فیسیں وصول نہ کرنے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجال ہنزہ نے پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں سے کسی بھی قسم کی فیس نہ لینے کے احکامات جاری کر دیئے اور والدین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کی فیسیں ادا نہ کریں۔ سرکولر کے مطابق جب تک صورتحال نارمل نہیں ہو جاتی تب تک کوئی بھی پرائیویٹ سکول فیس نہیں لے گا۔ اگر زبردستی فیس لینے کی کوشش کی گئی تو قانونی کارروائی ہو گی۔ مزید کہا گیا ہے کہ کسی سکول سٹاف کو مشکل کا سامنا ہے تو انتظامیہ خود اس سٹاف کو راشن اور خوراک فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے زبردستی فیسیں وصول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کیخلاف والدین سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری جانب سینئر صحافی منظر شگری اور کالم نگار صفدر علی صفدر نے چیف کورٹ میں فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست بھی دائر کی ہے۔ اس درخواست پر عدالت نے فریقین کو 12 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کشمیر میں تمام فیسیں معاف کر دی گئی ہیں جبکہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں بیس فیصد سے زائد فیسیں معاف کی گئی ہے لیکن جی بی میں تمام فیسییں وصول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ درخواست میں نجی سکولوں کو ریگولرزائر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 860456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش