0
Sunday 3 May 2020 17:37

حکومت قادیانی نوازی چھوڑ دے، حافظ نصراللہ عزیز

حکومت قادیانی نوازی چھوڑ دے، حافظ نصراللہ عزیز
اسلام ٹائمز۔ جمعیت اتحاد العلماء سندھ کے قائم مقام صدر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ کورونا سے جان تو بچائی جا سکتی ہے، مگر تحفظ ناموس رسالت کیلئے کوئی بھی عاشق رسولؐ اپنی جان قربان کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں حافظ نصراللہ عزیز نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان و عقیدے کا حصہ ہے، نصاب تعلیم سے لیکر قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے تک حکومتی اقدامات اسلام و نظریہ پاکستان کیخلاف ہیں، حکومت قادیانی نوازی چھوڑ دے، عوام اور علماءکرام ایسی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک قدرتی آفت اور بھٹکی ہوئی انسانیت کیلئے قدرت کا ایک کرشمہ ہے، کورونا وائرس سمیت تمام مسائل سے نجات کا واحد حل توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 860459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش