0
Sunday 3 May 2020 18:07

پنجاب حکومت نے صنعتیں اور بازار کھولنے کیلئے سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کردیں

پنجاب حکومت نے صنعتیں اور بازار کھولنے کیلئے سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کردیں
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے بازار اور کارخانے کھولنے کیلئے سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کردیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سربراہ گوہر اعجاز کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجربرادری کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا شکار عام آدمی ہے اور کاروبار چلنے سے ہی عام آدمی کو روز گار ملے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ صنعتکاروں او رتاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر صنعت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے، مارکیٹوں اور بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا اور اس حوالے سے تمام فریقین سے مشاورت کی جائے گی، زوننگ کرکے مارکیٹوں اور بازاروں کو مخصوص دن اور مخصوص اوقات میں کھولنے کی تجویز ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوہا و اسٹیل صنعت اور ہوم اپلائنسز انڈسٹری کو کھولنے کی تجویز دی ہے، ایسی تمام فیکٹریز جن کے اندر اپنی لیبر کالونیاں موجود ہیں انہیں بھی کھولنے کی سفارش کی ہے، پاور لومزکو کام کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب میں مرحلہ وار کا روبارکی اجازت دینے کے لئے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) تیار کرلئے گئے ہیں جن کی خلاف ورزی پر انڈسٹری کوبند کر دیا جائے گا، روڈ سیکٹر اور بلڈنگ کے علاوہ تعمیرات سے متعلقہ دیگر انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی، سفارشات تیار کر کے وفاقی حکومت کو پیش کردی ہیں، وفاقی حکومت کی مشاورت سے ایکسپورٹ سیکٹر سے منسلک فیڈنگ انڈسٹری کو بھی کھولا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 860462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش