QR CodeQR Code

کورونا کیخلاف بہتر حکمت عملی سے خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے، وزیراعظم

3 May 2020 18:12

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کنٹرول کے لیے سارے وسائل استعمال کر رہے ہیں، بہتر حکمت عملی کے تحت خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے، سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ کورونا کے خلاف بہتر حکمت عملی سے خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملکی موجودہ صورت حال سمیت آئینی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لیے حکومتی فیصلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کنٹرول کے لیے سارے وسائل استعمال کر رہے ہیں، بہتر حکمت عملی کے تحت خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے، سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا، خوشی ہے کہ معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا، ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کے لیے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 860463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860463/کورونا-کیخلاف-بہتر-حکمت-عملی-سے-خوف-کی-فضا-ختم-ہو-رہی-ہے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org