QR CodeQR Code

سچ اور حق کیلئے کھڑے ہونیوالے صحافی معاشرے کا چہرہ بن جاتے ہیں، عثمان بزدار

3 May 2020 21:00

آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میڈیا نے معاشرے میں اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا، جمہوریت کا فروغ میڈیا کی آزادی سے مشروط ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میڈیا نے معاشرے میں اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا، جمہوریت کا فروغ میڈیا کی آزادی سے مشروط ہے، سچ اور حق کیلئے کھڑے ہونے والے صحافی معاشرے کا چہرہ بن جاتے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ آزادی صحافت ہی کسی معاشرے کے اجتماعی شعور کا آئینہ دار ہوتی ہے۔ ذمہ دار صحافت کو مذہبی، سماجی اور معاشرتی حدود و قیود سے آزاد نہیں ہونا چاہیئے۔
 


خبر کا کوڈ: 860475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860475/سچ-اور-حق-کیلئے-کھڑے-ہونیوالے-صحافی-معاشرے-کا-چہرہ-بن-جاتے-ہیں-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org