QR CodeQR Code

پاکستانی میڈیا عوام کی مستند معلومات تک رسائی کے حق کی بخوبی حفاظت کر رہا ہے، فیاض الحسن چوہان

3 May 2020 21:13

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ورلڈ پریس فریڈم ڈے کی مناسبت سے عالمی برادری کی توجہ کشمیر میں صحافیوں کے ساتھ ظلم کی طرف دلانا چاہتا ہوں، کشمیر میں صحافیوں کو بھارتی جمہوریت کا مکروہ چہرہ دکھانے پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستانی صحافی برادری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستانی میڈیا عوام کی مستند معلومات تک رسائی کے حق کی بخوبی حفاظت کر رہا ہے،۔ میڈیا کسی بھی ریاست کے کان اور آنکھ کا کردار ادا کرتا ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتی ہے، وزیرِاعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی میڈیا انڈسٹری کے بقایا جات ادا کیے، بزدار حکومت نے کورونا وبا کے دوران پیشہ ورانہ رپورٹنگ پر خصوصی میڈیا ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ورلڈ پریس فریڈم ڈے کی مناسبت سے عالمی برادری کی توجہ کشمیر میں صحافیوں کے ساتھ ظلم کی طرف دلانا چاہتا ہوں، کشمیر میں صحافیوں کو بھارتی جمہوریت کا مکروہ چہرہ دکھانے پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، مسرت زہرہ، گوہر گیلانی اور پیرزادہ عاشق کے خلاف مقدمات بھارتی جمہوریت اور سیکولرزم کے دعووں کی نفی ہے۔
 
 


خبر کا کوڈ: 860477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860477/پاکستانی-میڈیا-عوام-کی-مستند-معلومات-تک-رسائی-کے-حق-بخوبی-حفاظت-کر-رہا-ہے-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org