0
Sunday 3 May 2020 21:40

کراچی میں ترقیاتی اسکیموں کا حال، واٹر سپلائی کیلئے فنڈز جاری نہیں ہوئے

کراچی میں ترقیاتی اسکیموں کا حال، واٹر سپلائی کیلئے فنڈز جاری نہیں ہوئے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی کراچی میں ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کے اجرا کے معاملہ پر دستاویز سامنے آگئی، جس کے مطابق جولائی سے اپریل تک کراچی واٹر سپلائی منصوبے کیلئے کوئی فنڈز جاری نہیں ہوئے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے دس ماہ میں کراچی گرین لائن بس آپریشن منصوبے کیلئے بھی ایک پائی جاری نہیں کی گئی۔ رواں مالی سال کراچی واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 40 کروڑ روپے اور گرین لائن بس آپریشن منصوبے کیلئے 4 ارب 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جناح ایونیو ایم نائن فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ بھی تاحال فنڈز سے محروم ہے۔
خبر کا کوڈ : 860483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش