0
Sunday 3 May 2020 21:53

سندھ میں 15 ارب روپے کی گندم چوری کے بعد ایک اور اسکینڈل

سندھ میں 15 ارب روپے کی گندم چوری کے بعد ایک اور اسکینڈل
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے مختلف سرکاری گوداموں اور منتقلی کے دوران 15 ارب روپے کی گندم چوری کے بعد ایک اور اسکینڈل سر اٹھانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق گندم چوری کے بعد سندھ حکومت کی کرپشن اور بدانتظامی کی وجہ سے ایک اور بحران پیدا ہونے جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی 40 فیصد کم خریداری کی جا رہی ہے، جس سے پورا ملک متاثر ہوگا، خصوصاً کراچی اور حیدرآباد کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں گندم کی شدید قلت ہوگی۔ ملک میں پھر رواں سال جنوری کی طرح آٹا اور گندم کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے، پہلے بھی کراچی اور حیدرآباد میں گندم اور آٹے کا بحران پیدا کیا گیا تھا۔ سندھ کی بدانتظامی اور کرپشن کی اس صورتحال سے کیسے نمٹا جائے، اس بحران پر قابو کیسے پایا جائے، اس پر وفاق نے تشویش کا اظہار کیا اور اعلیٰ سطح پر مشاورتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 860486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش