QR CodeQR Code

عراق، امریکہ پہاڑی سلسلوں میں چھپے باقیماندہ داعشیوں کی مدد کیسے کرتا ہے؟

5 May 2020 14:58

عراقی ماہرین کا اتفاق ہے کہ شام و عراق کے مابین موجود امریکی فوجی اڈوں اور داعش کی محفوظ پناگاہوں کے درمیان دہشتگردوں کو آمد و رفت کی سہولیات، اسلحہ، جنگی پلاننگ اور اسٹریٹیجک امداد خود امریکی فوجیوں کے ذریعے ہی پہنچائی جاتی ہے جبکہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ داعشی دہشتگردوں اور عراقی سکیورٹی فورسز کی صفوں کے درمیان اڑتے امریکی ہیلی کاپٹرز ممکنہ حد تک نیچی پرواز کر رہے ہیں، تاکہ عراقی ریڈارز سے بچ سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ رواں سال کے آغاز میں ہونے والی امریکی ٹارگٹ کلنگ کی ایک کارروائی میں شہید ہو جانے والے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی سکیورٹی فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کے ہاتھوں عراق و شام سے مکمل طور پر ختم کر دی جانے والی عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم "داعش" آج کل عراق کے شمالی علاقوں خصوصاً حمرین پہاڑی سلسلے سے دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ اس حوالے سے عراقی ماہرین کا اتفاق ہے کہ شام و عراق کے مابین موجود امریکی فوجی اڈوں اور داعش کی محفوظ پناگاہوں کے درمیان دہشتگردوں کو آمد و رفت کی سہولیات، اسلحہ، جنگی پلاننگ اور اسٹریٹیجک امداد خود امریکی فوجیوں کے ذریعے ہی پہنچائی جاتی ہے۔


اس ویڈیو میں جو عراقی صوبے دیالہ میں موجود حمرین پہاڑی سلسلے کے قریب عراقی عوام کی طرف سے بنائی گئی ہے، دیکھا جا سکتا ہے کہ داعشی دہشتگردوں اور عراقی سکیورٹی فورسز کی صفوں کے درمیان اڑتے امریکی ہیلی کاپٹرز ممکنہ حد تک نیچی پرواز کر رہے ہیں، تاکہ عراقی ریڈارز سے بچ سکیں:


خبر کا کوڈ: 860495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860495/عراق-امریکہ-پہاڑی-سلسلوں-میں-چھپے-باقیماندہ-داعشیوں-کی-مدد-کیسے-کرتا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org