QR CodeQR Code

مغربی کنارے کے اسرائیل کیساتھ الحاق کیخلاف ہر قسم کی مزاحمتی کارروائی سے دریغ نہیں کرینگے، حماس

3 May 2020 23:36

اپنے ایک بیان میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنماء حسام بدران نے اسرائیل کیطرف سے فلسطینی "مغربی کنارے" کے ایک وسیع حصے کے اسرائیل میں شامل کئے جانے پر مبنی اعلان کے جواب میں غاصب صیہونی رژیم کیساتھ معمول کے دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کو فلسطینی قوم کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما حسام بدران نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی "مغربی کنارے" کے ایک وسیع حصے کے اسرائیل میں شامل کئے جانے پر مبنی اعلان کے جواب میں کہا ہے کہ حماس فلسطینی مغربی کنارے کے اسرائیل میں الحاق کے خلاف ہر قسم کی مزاحمتی کارروائی کے انجام دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔ عرب ای مجلے قدس پریس کے مطابق حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب مذاکرات کے لئے نہ کافی وقت ہے اور نہ ہی کچھ اور، کچھ باقی نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ تمام فلسطینیوں کے درمیان ایک مزاحمتی پروگرام کی بنیاد پر حقیقی قومی اتحاد وجود میں آجائے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما حسام بدران نے غاصب صیہونی رژیم کی طرف سے فلسطینی علاقے "مغربی کنارے" کی ایک وسیع اراضی کے اسرائیل میں شامل کئے جانے کے اعلان کے جواب میں غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ معمول کے دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کو فلسطینی قوم کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ معمول کے دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کی خواہاں کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکال باہر کر دے۔ انہوں نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ فلسطینی اسراء کی آزادی کے لئے تمام آپشنز زیرغور ہیں اور یہ ایک ایسا ہدف ہے، جس کے حصول کی خاطر حماس کسی بھی قسم کی فداکاری سے گریز نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 860500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860500/مغربی-کنارے-کے-اسرائیل-کیساتھ-الحاق-کیخلاف-ہر-قسم-کی-مزاحمتی-کارروائی-سے-دریغ-نہیں-کرینگے-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org