0
Sunday 3 May 2020 23:46

ہنگو میں 2 مطلوب اشتہاریوں اور منشیات فروشوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

ہنگو میں 2 مطلوب اشتہاریوں اور منشیات فروشوں سمیت 6 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں  دو مطلوب اشتہاریوں اور دو منشیات فروشوں سمیت چھ ملزمان گرفتار کر لئے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات بھی برآمد ہوئیں، علاقہ بابرک کیمپ، طورہ وڑی، سروخیل اور درسمند میں انٹیلی جنس بیس پر کارروائیاں کی گئیں۔ گرفتار اشتہاری کئی سالوں سے پولیس کو مطلوب تھے، چھ ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک پستول، سینکڑوں کارتوس اور 500 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ایس ایچ او دوابہ مجاہد حسین نے میڈیا کو کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 860505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش