1
Monday 4 May 2020 00:01
عراق میں حشد الشعبی کیخلاف داعشی حملہ

مجاہدین کا پاک خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا بلکہ اسلام کی ترقی و مضبوطی کا سبب بنتا ہے، ایران

امید ہے عظیم عراقی قوم جلد ہی باقیماندہ دہشتگردوں کا بھی قلع قمع کر دیگی
مجاہدین کا پاک خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا بلکہ اسلام کی ترقی و مضبوطی کا سبب بنتا ہے، ایران
اسلام ٹائمز۔ عراقی صوبے صلاح الدین میں گزشتہ روز عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے مرکز پر ہونے والے حملے اور اس کے نتیجے میں شہید ہونے والے حشد الشعبی کے 6 مجاہدین کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزہ دار مجاہدین کو شہادت سے ہمکنار کرنے کے دہشتگردانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت و قوم کو تسلیت پیش کی ہے۔ انہوں نے عراقی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عظیم عراقی قوم حکومت و عوام کی بھرپور حمایت و جانثاری کے ذریعے بین الاقوامی حمایت یافتہ منحوس دہشتگرد گروہ کے باقیماندہ چند ایک عناصر کے شر سے عنقریب چھٹکارا پا لے گی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ تاریخ نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ خدا کی راہ میں لڑنے والے مجاہدین کا پاک خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا بلکہ وہ ہمیشہ اسلام کی ترقی و مضبوطی، عدالت کے قیام اور حقیقت کے پہچانے جانے کا باعث بنتا ہے۔ سید عباس موسوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے نہ صرف ہمیشہ سے دہشتگردی کے خلاف اور ملک میں امن و امان اور استحکام کی برقراری خاطر لڑی جانے والی عراقی قومی جدوجہد کی حمایت کی ہے بلکہ عراقی امن و امان اور سکون کو تباہ کرنے والے ہر قسم کے دہشتگردانہ اقدام کی پرزور مذمت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ عراق سمیت پوری دنیا میں پھیلے کرونا وائرس کے وسیع بحران سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے عراق میں موجود باقیماندہ داعشی عناصر نے گزشتہ ہفتے سے عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے خلاف حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کہ جبکہ عراقی ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق میں دوبارہ سے سر اٹھاتے کٹھ پتلی داعشی عناصر کے پیچھے دراصل امریکہ موجود ہے جو عراق سے اس کے انخلاء پر مبنی عراقی مطالبے سے گھبرا کر عراقی عوام کو دوبارہ سے دہشتگردی میں الجھانے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 860511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش