0
Monday 4 May 2020 01:19

آزاد صحافت کے بغیر معاشرہ اور جمہوریت ترقی نہیں کرسکتے، خالد مقبول صدیقی

آزاد صحافت کے بغیر معاشرہ اور جمہوریت ترقی نہیں کرسکتے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کوئی مہذب معاشرہ اور جہموریت اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک اس معاشرے میں صحافت اور رائے کی آزادی نہ ہو، آج بھی وطن عزیز میں صحافت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس میں متعدد انتہا پسندانہ سوچ کے باعث صحافیوں میں احساس عدم تحفظ، ویج بورڈ کے تحت فنڈز کی عدم ادائیگی، ڈاؤن سائزنگ کے نام پر بیروزگاری کے مسائل درپیش ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ جب تک حقیقی معنوں میں ہم صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کرتے ہوئے اسے آزادی نہیں دیں گے، اس وقت تک ہم ایک صحت مند معاشرہ تشکیل نہیں دے سکتے۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی بیروزگاری بند کی جائے، تمام گرفتار صحافیوں کو رہا کیا جائے اور فوری طور پر تمام اعلان کردہ ویج بورڈ کی ادائیگی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 860516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش