0
Monday 4 May 2020 01:24

صوبائی اور وفاقی حکومتیں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر لاک ڈاؤن سے متاثرہ عوام کی مدد کریں، عامر خان

صوبائی اور وفاقی حکومتیں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر لاک ڈاؤن سے متاثرہ عوام کی مدد کریں، عامر خان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا پی آئی بی جہانگیر روڈ ٹاؤن کا دورہ، تحفہ افطار مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر لاک ڈاؤن اور کورونا سے متاثر ہونے والے عوام کی مدد کریں، یہ وقت سیاسی معاملات میں الجھ کر راہ فرار اختیار کرنے کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے، اگر حکومتوں نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا تو سماجی ناہمواریاں عوام کے لئے مشکلات میں اضافہ کردیں گی۔ عامرخان نے مزید کہا کہ فیڈرل بی ایریا میں تحفہ افطار کا چراغ روشن ہوا تھا اور آج چراغ سے چراغ روشن ہورہا ہے اور یہ سلسلہ کراچی کے پندرہ ٹاؤنز سے ہوتا ہوا حیدرآباد تک جاپہنچا ہے، ایم کیو ایم پاکستان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن نے عوامی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھا ہوا ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ہمیں وسائل کی شدید کمی کا سامنا ہے، اس کے باوجود کورونا اور لاک ڈاؤن کے متاثرین کی خدمت میں ہم نے رکاوٹ نہیں آنے دی، خدمت کے اس سفر کے پہلے مرحلے میں لاکھوں کی تعداد میں ماسک، سینیٹائزر اور صابن تقسیم کئے گئے، شعور بیدار کرنے کی مہم چلائی گئی، دوسرے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد راشن بیگز متاثرین کو ان کی دہلیز پر فراہم کئے گئے، ساتھ ساتھ جب خون کے امراض میں مبتلا بچوں کو خون کی کمی کا سامنا ہوا تو بلڈ ڈونیشن کیمب لگائے گئے اور تیسرے مرحلے میں تحفہ افطار مہم جاری ہے۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن ارشاد ظفیر سی اوسی کے انچارج ودیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 860519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش