0
Monday 4 May 2020 09:47

کورونا کی ویکسین تیار ہونے تک خطرات رہیں گے، عالمی ادارہ صحت

کورونا کی ویکسین تیار ہونے تک خطرات رہیں گے، عالمی ادارہ صحت
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف اب کچھ ممالک معمول کی زندگی کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن ویکسین تیار ہونے تک خطرات موجود رہیں گے۔ عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان نے جنیوا میں انٹرویو میں کہا کہ کچھ ممالک اب بھی کورونا کی زد میں ہیں جبکہ کچھ ملکوں نے یہ ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے کہ وائرس کو کچھ حد تک قابو کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی عالمی سطح پر حالات بہت ہی مشکل ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ کورونا وائرس پر قابو پانا اور پہلے کی طرح حالات اور زندگی کو شروع کرنا ممکن ہے۔ کورونا وائرس کے مختلف ملکوں میں پھیلنے کا طریقہ کار الگ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 2 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ سے زیادہ ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 860544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش