0
Monday 4 May 2020 10:25

مکّہ کی 70فیصد آبادی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ

مکّہ کی 70فیصد آبادی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں تین سینئر طبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مکہ کی آبادی کا 70 فیصد حصہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ خلیجی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20 لاکھ شہریوں میں وائرس موجود ہو سکتا ہے۔ اب تک ملک میں کورونا کے 21 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 157 ہے۔ خلیجی ممالک کی تنظیم جی سی سی میں یہ سب سے زیادہ کیسز بتائے جا رہے ہیں۔ طبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اعلانیہ تعداد سے زیادہ افراد کورونا میں مبتلا ہیں اور سعودی وزارت صحت کے اندازوں کے مطابق جون میں متاثرین کے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے تو متاثرین کا علاج سرکاری ہسپتالوں میں کیا جا رہا تھا لیکن اب نئی ہدایات دی گئی ہیں کہ مریضوں کا علاج نجی ہسپتالوں میں کیا جائے کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں اب جگہ نہیں رہی۔ سعودی عرب نے کورونا کیخلاف اقدامات کے طور پر مکہ اور مدینہ میں 2 اپریل کو 24 گھنٹوں کے کرفیو کا اعلان کیا تھا، کرفیو میں 26 اپریل کو نرمی کی گئی تاہم مکہ میں پابندیاں برقرار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کیسز کی تعداد میں 2 فیصد اضافہ ہوا تو ملک کے دیگر حصوں میں بھی مکمل لاک ڈائون کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جدہ میں 500 بستر پر مشتمل ایک نیا ہسپتال قائم کیا گیا ہے جبکہ دو مزید ہسپتال بھی بنائے گئے ہیں تاکہ بڑھتی تعداد کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 860560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش