QR CodeQR Code

پشاور، شربت میں زیادہ چینی ڈالنے پر بہن، بھائی قتل

4 May 2020 12:18

ملزم مقتولین کا بھائی ہے اور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ڈی ایس پی کی سربراہی میں چھاپے مار رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معمولی تکرار پر بہن اور بھائی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں افطاری کے وقت شربت میں زیادہ چینی ڈالنے پر ملزم کی بہن اور بھائی سے تکرار ہوئی تھی۔ دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج روانہ کر دی گئی اور پولیس ملزم اسحاق کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو تجہیز و تکفین کیلئے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزم مقتولین کا بھائی ہے اور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ڈی ایس پی کی سربراہی میں چھاپے مار رہی ہے۔ ملزم کے متعلق اس کے دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 860580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860580/پشاور-شربت-میں-زیادہ-چینی-ڈالنے-پر-بہن-بھائی-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org