QR CodeQR Code

ملک بھر میں نادرا دفاتر شہریوں کیلئے کھول دیئے گئے

4 May 2020 17:20

دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ نادرا دفاتر میں داخلے کیلئے ماسک لگانا اور درجہ حرارت چیک کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں نادرا دفاتر آج سے شہریوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے حکم نامہ کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں آج سے پہلے مرحلہ میں نادرا دفاتر کھول دیئے گئے ہیں۔ دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ نادرا دفاتر میں داخلے کیلئے ماسک لگانا اور درجہ حرارت چیک کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ درخواستگزار کے ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگوانا لازمی قرار دینے سمیت نادرا دفاتر کے اندر اور باہر دی گئی ہدایات پر عمل اور سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہے، جبکہ نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث نادرا دفاتر کو بھی حفاظتی اقدام کے پیش نظر بند کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 860628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860628/ملک-بھر-میں-نادرا-دفاتر-شہریوں-کیلئے-کھول-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org