0
Monday 4 May 2020 17:34

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کی بڑی تعداد کورونا وائرس کا شکار نکلی

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کی بڑی تعداد کورونا وائرس کا شکار نکلی
اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کی بڑی تعداد کورونا وائرس کا شکار نکلی، 15 پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچنے والے 401 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق بیرون ملک سے 15 پروازوں کے ذریعے 2348 مسافر کراچی پہنچے۔ سب سے زیادہ کیس 29 اپریل کو شارجہ سے کراچی پہنچنے والی پرواز میں ریکارڈ کیے گئے، جن کی تعداد 127 ہے۔ ایئر عریبیہ کی پرواز 29 اپریل کو شارجہ سے کراچی پہنچی تھی، مذکورہ پرواز کے 214 مسافروں میں سے 127 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ ترجمان کے مطابق بیرون ملک سے آئے 1714 مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ 18 اپریل کو کراچی سے جکارتہ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 889 سے 221 مسافروں کو لے کر پہنچی، جس میں سے 36 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ 20 اپریل کو دبئی سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 208 سے 241 مسافروں کو لیکر پہنچی، جس میں 16 مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

جاری فہرست کے مطابق 20 اپریل کو دبئی سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کے 7860 کے ذریعے پاکستان آنے والے 269 مسافروں میں سے 83 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ 24 اپریل کو کوالالمپور سے کراچی پہنچنے والی پرواز پی آئی اے 895 میں 270 مسافروں میں سے 10 مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ 24 اپریل کو دبئی سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز کے 266 مسافروں میں سے 63 مسافروں کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا۔ یکم مئی کو دبئی سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں 5 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ یکم مئی کو مسقط سے کراچی آنیوالی پی آئی اے پرواز کے 5 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ 2 مئی کو خرطوم سے کراچی آنیوالی پی آئی اے پرواز پی کے 786 سے 250 مسافر کراچی پہنچے، جن کے ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مسافروں کو ایکسپو سینٹر اور گڈاپ میں قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 860636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش