QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، والی بال میچ کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

4 May 2020 18:45

واقعہ پیر کی شب میرعلی سب ڈویژن کے گاؤں حیدر خیل میں پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص نے ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد تکرار ہوئی اور مزید فائرنگ کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں والی بال میچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیر کی شب میرعلی سب ڈویژن کے گاؤں حیدر خیل میں پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص نے ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد تکرار ہوئی اور مزید فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، جاں  بحق ہونے والے شخص کی شناخت جاوید انور، جبکہ زخمیوں میں عطاء محمد اور افنان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق انہوں نے واقعے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


خبر کا کوڈ: 860648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860648/شمالی-وزیرستان-والی-بال-میچ-کے-دوران-فائرنگ-ایک-شخص-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org