0
Monday 4 May 2020 19:55

رمضان المبارک کے دوران ہی کورونا کا خاتمہ ہو جائے گا، صاحبزادہ حامد رضا

رمضان المبارک کے دوران ہی کورونا کا خاتمہ ہو جائے گا، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کورونا کیخلاف حکومت اعلانات نہیں اقدامات پر توجہ دے، صوبائی فنڈز کی لڑائی میں وفاق باپ کا کردار ادا کرے، اٹھارہویں ترمیم پر ہونیوالی بحث غیر ضروری ہے، لاک ڈاﺅن میں نرمی کا فیصلہ ایک چیلنج ثابت ہو سکتا ہے، حکومت نے غریبوں کو فائدہ پہنچانے میں اچھا کردار ادا کیا، کورونا کے مکمل خاتمے کیلئے مسلسل احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاستدان آفت میں بھی سیاسی شعبدہ بازیوں سے باز نہیں آئے، علماء نے حکومتی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے عظیم مثال قائم کی، رمضان المبارک کے دوران ہی کورونا کا خاتمہ ہو جائے گا۔

لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاﺅن میں اچانک نرمی کا نقصان قوم کو ہو سکتا ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے مشکل وقت میں بہترین کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں اللہ کی رضا کے حصول کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے، ذخیرہ اندوزی اور دھوکہ بازی کرنیوالے اللہ کو ناراض اور اس کی مخلوق کو تنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری طور پر مہنگائی کرنے والے مال حرام کا ذخیرہ کر رہے ہیں، اہل ثروت اور مخیر حضرات مستحقین کو رمضان المبارک کی ساعتوں میں تعاون کریں، اللہ کی رضا کیلئے سب کچھ قربان کر دینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 860656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش