0
Monday 4 May 2020 20:32

زائرین اور تبلیغی جماعت کلیئر، کورونا عام شہریوں کو متاثر کرنے لگا

زائرین اور تبلیغی جماعت کلیئر، کورونا عام شہریوں کو متاثر کرنے لگا
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس عام شہریوں میں پھیلنا شروع ہوگیا، ایران سے آئے زائرین میں دو ہفتےسے جبکہ تبلیغی جماعت کے اراکین میں 5 دن سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق 5 روز میں صوبائی دارالحکومت میں 11 سو سے زائد کیسز سامنے آنے سے لاہور سب سے زیادہ متاثرہ شہر بن گیا۔ لاہور سمیت صوبے بهر میں آغاز پر تو بیرون ملک سے آنے والوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی لیکن، اب کورونا وائرس عام شہریوں میں پهیلنا شروع ہو گیا ہے۔ ایران سے آئے زائرین میں گزشتہ دو ہفتے سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ زائرین کے کیسز 768 پر تهم چکے ہیں۔ تبلیغی جماعت کے اراکین میں بهی گزشتہ پانچ روز سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، تبلیغی جماعت میں 1 ہزار 926 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم اب عام شہریوں میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں گزشتہ پانچ روز میں 11 سو 24 کیسز کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ لاہور اس وقت کورونا کیسز کی تعداد اور ان میں تیزی سے اضافے کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر شہر بن گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 860666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش