0
Monday 4 May 2020 20:53

جی بی میں 13 نئے کیسز، 13 مریض صحت یاب

جی بی میں 13 نئے کیسز، 13 مریض صحت یاب
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 8 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ شگر میں کرونا کے مریضوں کی تصدیق کے بعد گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع متاثر ہو گئے ہیں جبکہ کرونا کے 13 مریض مکمل صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس کے نئے کیسز میں ضلع استور کے 5، ضلع شگر 2 اور ضلع گلگت کا ایک مریض شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 372 ہو گئی ہے، جن میں فعال کیسز کی تعداد 90 ہے۔ پیر کے روز صحت یاب ہونے والوں میں ضلع استور کے 6، گلگت کے 4 اور نگر کے 3 افراد شامل ہیں۔ جی بی میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 279 ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 860669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش