0
Tuesday 19 Jul 2011 23:33

کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ پھر شروع، پولیس اہلکار سمیت 10 افراد جاں بحق

کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ پھر شروع، پولیس اہلکار سمیت 10 افراد جاں بحق
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے گلبہار اور رضویہ میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے الزام میں 21 افراد کو حراست لے لیا ہے۔ کراچی کے علاقے گلبہار میں گزشتہ روز فائرنگ سے سے ہلاک ہونے والے مذہبی جماعت کے دو کارکنان کی نماز جنازہ کے بعد مسلح گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شکیل چوہان کے نام سے کی گئی، فائرنگ کے باعث گلبہار اور رضویہ کا علاقہ میدان جنگ بنا رہا اور خوف و ہراس کے باعث دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہو گئے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس موبائل سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی اور فائرنگ میں ملوث 21 افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
 دوسری جانب کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے فرید نامی ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ گلشن معمار سے ایک خاتون کی تین روزہ پرانی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے پیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ الفلاح عظیم پورا کی کچرا کنڈی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت محمد افتخار کے نام سے کر لی گئی ہے۔ بلدیہ چار نمبر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب لیاری آرٹ چوک کے قریب سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ کھارادر جنزل اسپتال کے پاس نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 86067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش