0
Monday 4 May 2020 22:03

بھارتی دعوے مسترد، گلگت بلتستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، شمس میر

بھارتی دعوے مسترد، گلگت بلتستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، شمس میر
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے جی بی کے بارے میں انڈیا کے گمراہ کن دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کیونکہ یہاں کے عوام پاکستان سے کلمہ کی بنیاد پر اپنی جان سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اس قسم کے بے بنیاد اور واہیات دعوؤں کی مدد سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے اقوام عالم کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ مظالم کے پہاڑ توڑ کر وہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کمزور نہیں کر سکا بلکہ آئے روز اس میں مزید شدت آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا اور انڈیا غیر قانونی اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 860675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش