0
Monday 4 May 2020 22:00

ڈی آئی خان، 11 سال کومہ میں رہنے کے بعد خودکش دھماکے کا زخمی عدیل عباس شہادت پا گیا

ڈی آئی خان، 11 سال کومہ میں رہنے کے بعد خودکش دھماکے کا زخمی عدیل عباس شہادت پا گیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکے کا زخمی عدیل عباس گیارہ سال کومہ میں رہنے کے بعد شہادت پا گیا۔ شہید عدیل عباس 2009ء میں تکفیری گروہ کی جانب سے ہونے والے اس خودکش حملے میں زخمی ہوا تھا، جو کہ شہید شیر زمان کے جنازے کے اجتماع میں کیا گیا تھا۔ 2009ء میں اہل تشیع کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شیر زمان کو ٹارگٹ کلنگ میں پہلے شہید کیا گیا تھا۔ ان کے جنازے کے اجتماع میں خودکش حملہ کیا گیا، جس میں بیسیوں افراد شہید اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس خودکش حملے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔

اس خودکش حملے کے زخمیوں میں عدیل عباس نامی اکیس سالہ نوجوان بھی تھا۔ جو کہ سر میں گہری چوٹ لگنے کے باعث کومہ میں چلا گیا۔ گیارہ سال بستر علالت پہ رہنے کے بعد عدیل عباس آج اپنی منزل ’’شہادت‘‘ پا گیا۔ شہید عدیل عباس کی نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ حضرت امام حسین (ع) المعروف تھلہ بموں شاہ میں ادا کی گئی اور بعد ازاں کوٹلی امام حسین (ع) میں ان کی تدفین کی گئی۔ شہید عدیل عباس کا جسد خاکی جلوس عزاء کی صورت ذکر امام حسین (ع) کی صداؤں میں امام بارگاہ پہنچا۔ جنازے میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 860676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش