0
Monday 4 May 2020 22:16
آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائیگی، وزیراعظم

ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار 884 مریض، 476 جاں بحق، 5635 صحتیاب

کسی چیز میں شفافیت نہیں، سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس
ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار 884 مریض، 476 جاں بحق، 5635 صحتیاب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار 884 تک جا پہنچی جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 476 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9522 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ایک ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 20 ہزار 884 ہو گئی ہے۔ ان مریضوں میں سے مجموعی طور پر اب تک 5 ہزار 635 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 7646 جب کہ سندھ میں 7882 مریض ہیں۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں 3288، گلگت میں 364، بلوچستان میں 1218، اسلام آباد میں 415 جب کہ آزاد کشمیر میں 71 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا شکار مزید 24 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 476 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 138، پنجاب میں 124، خیبر پختونخوا میں 180، اسلام آباد 4، بلوچستان 21 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا قابو میں ہے جلد ہی اس پر مکمل قابو پالیں گے۔ کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت کو بہت نقصان ہوا، حکومت ہر طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔ بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 401 مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، یہ مسافر 15 پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچے تھے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ کسی چیز میں شفافیت نہیں، لگتا ہے کہ سارے کام کاغذوں میں ہی ہو رہے ہیں۔ ملک بھر میں نادرا دفاتر آج سے شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ سندھ حکومت کی ہدایات پر شہر قائد میں زمینوں کی دستاویزات کی رجسٹریشن اور تصدیق کیلیے سب رجسٹرار آفس کھل گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 860677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش