QR CodeQR Code

ہنگو، خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد طغیانی میں بہہ گئے

4 May 2020 23:49

مرد، خاتون اور تین بچوں کو ریسکیو 1122 اور علاقے والوں نے نکال لیا، جبکہ ایک بچہ جسکی عمر تقریباً ایک سال بتائی جا رہی ہے، کی لاش برآمد ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنگو کے علاقہ طورہ وٹی یوسی بلیامینہ میں شگہ کے مقام پر ایک خاندان کے 6 افراد طغیانی میں بہہ گئے، مرد، خاتون اور تین بچوں کو ریسکیو 1122 اور علاقے والوں نے نکال لیا، جبکہ ایک بچہ جس کی عمر تقریباً ایک سال بتائی جا رہی ہے،  لاپتہ تھا۔ انچارج سول ڈیفنس ٹل ہنگو عبدالقدوس وزیر کے احکامات کے مطابق ڈویژنل وارڈن محمد فیاض نے سول ڈیفنس آگنائزیشن کے رضاکاروں کی ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے گمشدہ بچے کی تلاش شروع کر دی، تقریباً دو گھنٹے مسلسل آپریشن کے بعد بچے کی لاش سول ڈیفنس آگنائزیشن رضاکاروں نے ڈھونڈ نکالی۔


خبر کا کوڈ: 860685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860685/ہنگو-خاتون-اور-بچوں-سمیت-6-افراد-طغیانی-میں-بہہ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org