0
Tuesday 5 May 2020 00:33

کم جونگ ان کو تندرست دیکھ کر خوشی ہوئی، صدر ٹرمپ

کم جونگ ان کو تندرست دیکھ کر خوشی ہوئی، صدر ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کم جونگ ان کے دوبارہ سامنے آنے پرخوشی ہے، ٹی وی پر شمالی کوریا کے حکمران صحتمند نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ کم جونگ ان سے متعلق افواہیں تھیں کہ وہ سخت بیمار ہیں یا ممکنہ طور پر انتقال کرگئے ہیں، تاہم تقریباً تین ہفتوں بعد شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن نے کم کو چہل قدمی کرتے اور ایک سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا۔ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ہم منصب کم جونگ ان کے تین ہفتوں بعد میں دوبارہ عوامی منظر پر آنے کے بعد ٹویٹ کیا کہ میں اس ایک شخص کیلئے خوش ہوں کہ میں نے انہیں دیکھ لیا اور وہ تندرست ہیں۔
خبر کا کوڈ : 860699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش