QR CodeQR Code

پندرہ رمضان سے دکانیں کھول دیں گے، سندھ تاجر اتحاد

5 May 2020 04:11

کراچی ميں تاجر تنظيموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے واضح کرديا کہ حکومت نے اب ٹال مٹول سے کام ليا تو سندھ بھر ميں پندرہ رمضان سے خود دکانوں کے تالے کھول دیں گے، دکانيں کھولنے ميں اب دير کی گئی تو پانی سر سے اور اونچا ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ تاجر اتحاد نے حکومت کو کاروبار شروع کرنے کیلئے 4 دن ميں فيصلہ کرنے کا الٹی ميٹم دے ديا، اجازت نہ ملنے پر 15ويں روزے سے تمام دکانيں کھول دی جائيں گی۔ کراچی ميں تاجر تنظيموں کا اجلاس ہوا جس میں سندھ تاجر اتحاد کے چيئرمين نے سندھ حکومت کو آنيوالے کڑے وقت سے خبردار کرديا۔ الیکٹرانکس مارکیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ کراچی کے تاجروں نے 15 رمضان المبارک سے دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا، جس کی حمایت سندھ کی تمام تنظیموں نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کسی بھی تاجر کو ایک روپیہ نہیں دے رہی۔

سندھ تاجر اتحاد کے صدر جمیل پراچہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان پر تاجروں کی جانب سے دکانیں کھولنے کی شدید دباؤ ہے، لوگ آج ہم سے لڑ رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں وہ حکومت سے لڑیں گے۔ تاجر تنظیموں کے اجلاس ميں کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے واضح کرديا کہ حکومت نے اب ٹال مٹول سے کام ليا تو سندھ بھر ميں پندرہ رمضان سے خود دکانوں کے تالے کھول دیں گے۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دکانيں کھولنے ميں اب دير کی گئی تو پانی سر سے اور اونچا ہوجائے گا، ايسا نہ ہو کہ کمائی کے بچے کھچے دن بھی یونہی بیٹھے بیٹھے گزر جائیں۔


خبر کا کوڈ: 860721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860721/پندرہ-رمضان-سے-دکانیں-کھول-دیں-گے-سندھ-تاجر-اتحاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org