0
Tuesday 5 May 2020 10:48

امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں 70 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں 70 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 70 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 900 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے امریکا میں اب تک 69 ہزار 921 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں، جبکہ ہسپتالوں میں 9 لاکھ 54 ہزار 911 کورونا مریض اب بھی زیرعلاج ہیں۔ زیرعلاج مریضوں میں سے 16 ہزار 50 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 88 ہزار 68 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ مزید 289 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ امریکی فوجیوں کی تعداد 7 ہزار 434 ہو گئی ہے۔

ریاست نیویارک میں 3 لاکھ 27 ہزار 374 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جبکہ یہاں 25 ہزار کورونا کے مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست نیوجرسی میں 1 لاکھ 29 ہزار 345، میسا چوسٹس میں 69 ہزار 87، الی نوائے میں 63 ہزار 840، کیلی فورنیا میں 56 ہزار 112 اور پنسلوانیا میں 52 ہزار 922کورونا مریض سامنے آ چکے ہیں۔ امریکا میں اب تک 74 لاکھ 62 ہزار افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ ٹیسٹ نیویارک میں کیے گئے ہیں جن کی تعداد 10 لاکھ 7ہزار ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے امریکا بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 860761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش