0
Tuesday 5 May 2020 11:58

شاہد خاقان راہداری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش

شاہد خاقان راہداری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کیس کی سماعت کے سلسلے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ہیں۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے سابق ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کیس میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ختم ہونے تک راہداری ضمانت کی استدعا کر رکھی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث 12 مئی سے قبل کراچی کی عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں۔ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ختم ہونے تک راہداری ضمانت دی جائے تاکہ لاک ڈاؤن ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش ہو سکوں۔
خبر کا کوڈ : 860793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش