0
Tuesday 5 May 2020 13:29

بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی
اسلام ٹائمز۔ ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ پھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان نے سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا، بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر جان بوجھ کر بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل شہری آبادی کو نشانا بنایا جا رہا ہے، چند روز قبل ایل او سی کے بگسر سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 شہری زخمی ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل بھی جندروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہید جب کہ ایک معصوم بچی زخمی ہوئیں تھی۔
خبر کا کوڈ : 860807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش