1
Tuesday 5 May 2020 13:40

شام، حلب کے دفاعی تحقیقاتی ادارے "السفیرہ" پر ہونیوالا اسرائیلی حملہ ناکام بنا دیا گیا

شام، حلب کے دفاعی تحقیقاتی ادارے "السفیرہ" پر ہونیوالا اسرائیلی حملہ ناکام بنا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق ملکی اینٹی ایئرکرافٹس نے صوبہ حلب کی فضائی حدود میں حملہ آور اسرائیلی میزائلوں کو ٹریک کر کے ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے فائر کئے گئے متعدد میزائلوں کا مقصد شہر حلب کے نواح میں واقع شامی تحقیقاتی ادارہ "السفیرہ" تھا جسے اس حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ عرب نیوز چینل "العالم" کے مطابق شامی اینٹی ایئرکرافٹ سسٹمز کے ذریعے حملہ آور اسرائیلی میزائلوں کو ہوا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کئے جانے کے باعث حلب کی فضائی حدود میں کم از کم 3 زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔ العالم کے مطابق شامی اینٹی ایئر کرافٹ سسٹمز نے ملکی دفاعی تحقیقاتی ادارے پر ہونیوالے اسرائیلی حملے کو رات 12 بجے کے قریب ناکام بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 860809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش