QR CodeQR Code

کراچی میں کورونا وائرس سے 2 پولیس اہلکار چل بسے

5 May 2020 15:51

گزشتہ روز کورونا سے پہلی ہلاکت انور جہانگیر نامی اہلکار کی ہوئی تھی، جبکہ آج اے وی ایل سی اہلکار محمد انیس بھی وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس نے کراچی میں 2 پولیس اہلکاروں کی بھی جان لے لی۔ ترجمان پولیس کے مطابق کراچی پولیس کے 2 اہلکار کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے، گزشتہ روز کورونا سے پہلی ہلاکت انور جہانگیر نامی اہلکار کی ہوئی تھی، جبکہ آج اے وی ایل سی اہلکار محمد انیس بھی وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ اے وی ایل سی اہلکار محمد انیس کو کورونا مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ کیا گیا تھا، کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال کی جانب سے گھر پر ہی قرنطینہ کرنے کا کہا گیا، تاہم آج صبح اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا، جہاں انیس کی موت ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 860844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860844/کراچی-میں-کورونا-وائرس-سے-2-پولیس-اہلکار-چل-بسے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org