0
Tuesday 5 May 2020 15:59

کھرمنگ زیادتی کیس کے ملزم کی اپیل مسترد، 37 سال قید کی سزا برقرار

کھرمنگ زیادتی کیس کے ملزم کی اپیل مسترد، 37 سال قید کی سزا برقرار
اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ گلگت نے زیادتی کیس کے ملزم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے 37 سال قید اور جرمانے کی سزا برقرار رکھی۔ کھرمنگ زیادتی کیس کے ملزم حامد کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس کی چیف کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے ملزم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا جس میں ملزم کو 37 سال قید بامشقت، دو لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ یاد رہے کہ ملزم کیخلاف 8 مارچ 2017 کو کھرمنگ کی آٹھ سالہ طالبہ سے زیادتی کے الزام پر پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا تھا۔ دوران تفتیش بارہ گواہان کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے تھے اور میڈیکل رپورٹ میں بھی واقعے کی تصدیق ہو گئی تھی۔ واقعے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلا جہاں سے ملزم کو 37 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ چیف کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کر دی۔
خبر کا کوڈ : 860845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش